اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان شعبہ تعلیم و تربیت کے زیلی ادارے ٹریننگ ریسورس سینٹر کی جانب سے تنطیمی مرکزی نمائندگان کی دین شناسی کے سبجیکٹ کا درجہ اول کی تربیت کا پروگرام الکوثر اسکول ھالا شھر مٹیاری میں منعقد کیا گیا، جس میں مرکزی کابینہ اور معاونین نے شرکت کی، ورکشاپ کا آغاز افطار و نماز مغربین کے بعد کیا گیا جس سے افتتحاعی کلمات سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کہا کہ دین شناسی ایک اہم اور وسیع موضوع ہے جس پر گفتگو انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ہمارے معاشرے میں بہت سی رسومات کو دین کا نام دیا گیا ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ہم معاشرے کی اضلاع کرین تاکہ بھتری آسکے، پروگرام میں ٹریننگ ریسورس سینٹر کا تعارف کرواتے ہوئے سید شکیل حسینی نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے اندر تربیت کا شعبہ انتہائی اہم ہے جس کے لیئے اس ٹرینننگ ریسورس سینٹر کا قیام کیا گیا ہے، یہ ادارا تنظیم کے ہر سطع کے نمائیدگان کی تربیت کا کام کرے گا اور ہر لمحے اپنے موضوعات پر کام کرتے رہےگا، جس سے معاشرے کی اصلاح منظم انداز میں ہوتی رہی گی، پروگرام میں تربیت دیتے ہوئے مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین حیات ہے، ایک وسیع اور ہرا نداز سے بہتر دین ہے، جس لیئے خدا نے ایسے اپنا پسندیدہ دین کردیا ہے، ہمارے یہاں تاریخ بتائی جاتی ہے مگر دین نہیں بتایا جاتا، جس کے نتیجے میں لوگوں کو تاریخ ہی دین لگتی ہے، حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حصرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک تمام دین کے پاسداروں کی زندگی اور قصہ بتایا جاتا ہے مگر دین نہیں ملتا، آئمہ علھیم السلام کی تاریخ بھی اسی طرح بتائی جاتی ہے مگر دین واضع نہیں ہوتا جب کہ ہمیں وہ دین بتانا ہے جس کہ لیئے دین کے تمام انبیا کرام اور آئمہ السلام نے تکلیف برداشت کی ہے، اس سے ہمارے معاشرے میں حقیقی دین سمجھایا جاسکتاہے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲